اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چوہدری نثار نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے، سعد رفیق

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے جب کہ وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔وفاقی وزیرسعد رفیق کا ٹوئٹر پرکہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی مسلم لیگ (ن) اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے، وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، چوہدری نثار آزمائش اور مشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشا اللہ فرنٹ لائن پرہوں گے جس کے بعد مخالفین کی ناپاک خواہشات دھرے رہ جائیں گی۔چوھدری نثارعلی خان آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ھٹیں گے انشا اللّٰہ فرنٹ لائن پر ھونگے- مخالفین کی ناپاک خواھشات دھری رہ جائیں گیسعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اوراختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اوریہی جمہوریت کی شان ہے، ہمت ہے توعوامی خدمت اورکارکردگی کامقابلہ اورموازنہ کیا جائے اورگالیاں، بیہودگی، جھوٹے الزامات، انتقامی مقدمات اور سازشیں ہمیں روک نہیں سکتیں۔ھمت ھےتوعوامی خدمت اورکارکردگی کامقابلہ کرو موازنہ کرو! گالیاں،بیہودگی جھوٹےالزامات انتقامی مقدمات اور سازشیں ھمیں روک نہیں سکتیںواضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار پاناما کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاسوں میں شریک نہیں ہورہے جب کہ ان کی جانب سے اتوار کی شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کااعلان کیا ہے۔