اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جے آئی ٹی نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ،اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے :بلاول بھٹو

اسلام آباد ( آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ،اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے ۔بلاول بھٹو نے کراچی میں ڈرگ روڈ پر شہید منور سہروردی انڈر پاس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے نہ صرف کرپشن کی بلکہ جھوٹے دستا ویزات دے کر عدالت کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی ۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دیں گے اور شریف فیملی کو نکال دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب دیوار پر لکھا گیا ہے ،مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید منور سہروردی نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔ شہید منور سہروردی کے نام سے انڈر پاس کا افتتاح کرنے پر خوش ہوں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انشا اللہ 2018 میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔۔ افتتاحی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سلمان عبد اللہ مراد و دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں میئر کراچی موجود نہیں تھے۔شہید منور سہروردی ڈرگ روڈ انڈر پاس کی تعمیر پر 66 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور اسے 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔