اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جے آئی ٹی ممبران کا سنہری دور شروع ، پرتپاک استقبال کیا جانے لگا

اسلام آباد(آن لائن )پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی تھی تاہم سپریم کورٹ نے اس پر فیصلہ بھی محفوظ کر لیاہے ،جے آئی ٹی کو تحقیقات کے دوران حکومت کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور اسے ایک سازش قرار دیا گیا تاہم دوسری جانب جب جے آئی ٹی ممبران اپنا کام ختم کرنے کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آئے تو عوام نے ان کا ایسا شاندار استقبال کیا کہ جے آئی ٹی ممبران بھی خوشی سے حیران رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ منگل کے روز جے آئی ٹی میں فرائض انجام دینے والے ایس ای سی پی کے افسر بلال رسول جب اسلام آباد کلب ورزش کرنے کیلئے پہنچے تو وہاں موجود ممبرز نے ان کا انتہائی شاندار استقبال کر کے انہیں ایک’ ہیرو‘قرار دیا ۔اسلام آباد کلب میں ممبرز بڑی تعداد میں ان کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھے اور اس موقع پر انہوں نے جے آئی ٹی ممبر کو زندگی کے خطرات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنا فرض احسن طریقے سے انجام دینے پر خوب داد دی ۔ تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی ممبر بلا ل رسول کو کلب جانے سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر روک دیا گیا تھا جبکہ دیگر جے آئی ٹی ممبران کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا ۔بلال رسول بھی اس طرح کے پرجوش ویلکم پر حیران تھے اور اس موقع پر انہوں نے تمام لوگوں سے ہاتھ ملا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا جبکہ لوگو ںنے اس موقع پر ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔دوسری جانب جب جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءاسلام آباد کلب پہنچے تو ان کا بھی انتہائی شاندار استقبال کیا گیا ،واجد ضیاءرینجرز کی سیکیورٹی میں کلب پہنچے جس کے باعث انہیں آسانی کے ساتھ پہنچان لیا گیا ۔جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ ایک سرکاری اہلکار نے اپنا فریضہ احسن طریقے سے انجام دینے پر واجد ضیاءکے ماتھے پر بوسہ بھی لیا اور کہا کہ ’آپ قوم کی بہترین خدمت کر رہے ہیں ‘۔واجد ضیاءنے وہاں موجود تمام لوگوں کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام جے آئی ٹی ممبران نے تمام پریشر سے بالاتاک ہو کر اپنے فرائض کو انجام دیا اور سچ کو سامنے لے کر آئے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے اب فیصلہ سپریم کورٹ نے کرناہے ۔نجی انگریزی اخبار کا کہناہے کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءاور بلال رسول سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوپا یاہے