اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شاہوانی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کے قوانین پر عملدرآمد کی آڑ میں موٹر وے اور ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹینکرز مالکان کو بلاوجہ تنگ کیا جا رہا ہے۔ شمس شاہوانی نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تیل کی سپلائی انہی گاڑیوں سے ہو رہی ہے لیکن پہلے کسی کو کوئی خیال نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ اگر اوگرا کے مطابق سیفٹی اقدامات کریں تو ایک گاڑی پر تقریباً 10 لاکھ روپے کا خرچہ آ رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں تقریباً 85 ہزار ٹینکرز کے ذریعے آئل کی ترسیل ہو رہی ہے، ہم نے حکومتی پالیسیوں سے تنگ کر غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ایک ماہ سے آئل ٹینکرز کے 12 حادثے ہو چکے ہیں، سب سے بڑا حادثہ 25 احمد پور شرقیہ میں ہوا، جس میں آئل ٹینکر حادثے کے بعد 200 سے زیادہ لوگ خالق حقیقی سے جا ملے، اس بڑے حادثے کے بعد اوگرا اور موٹر وے پولیس نے قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لیے سختی کر رکھی ہے اور آئل ٹینکرز مالکان کو سیفٹی اقدامات کرنے کا کہا جا رہا ہے۔