اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ، تاجر برادری بھی حیران رہ گئی

لاہور: معروف تاجر رہنما اور لبرٹی مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر صفدر بٹ نے ایک مرتبہ پھر پارٹی بدل لی ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،واضح رہے کہ صفدر بٹ اس سے قبل پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ قاف اور نون لیگ میں رہ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود سے پارٹی آفس میں لبرٹی مارکیٹ ٹر یڈر ایسویشن کے سابق صدرو معروف تاجر صفدر بٹ نے ملاقات کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر شفقت محمود صفدر بٹ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صفدر بٹ کی پی ٹی آئی میں شمولیت اچھا اضافہ ثابت ہوگا ،تحریک انصاف میں جوق در جوق لوگ شامل ہو رہے جبکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ،عمرا ن خان 21 سالوں سے کرپشن کے خاتمے اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما چور حکمران اپنے انجام کو پہنچنے کے قریب ہیں، شریف خاندان کو ملکی دولت لوٹنے کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ، درباری اور مداری وزراء عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد ان کے درباریوں کے احتساب کی باری آنے والی ہے اس لیے وہ گھبرائے ہوئے ہیں،پوری (ن) لیگ ملکر بھی اکیلے عمرا ن خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،نواز شریف نا اہل ہونگے اور جیل میں بھی جائیں گے ۔