اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نوازشہبازکو ہری جھنڈی دکھانےکیلئے اپنے بھی راضی۔۔۔۔لیگی بڑوں کا بڑا اتحاد

اسلام آباد(نیوزالرٹ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک بڑے دھڑے نے پانامہ کیس کا فیصلہ خلاف آنے پر متنازعہ لیڈروں کو الگ کرکے دیگر مسلم لیگی دھڑوں کے ساتھ مل کر متحدہ مسلم لیگ بنانے کا منصوبہ بنا لیا ۔ قومی روزنامے ’’92 نیوز‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق باخبر سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ میں ہر دھڑا اپنی جماعت کی اعلیٰ قیاد ت کی ہر دور میں اداروں سے ٹکرائو کی پالیسی کو مد نظر رکھتا ہے اس لئے وہ اپنی جماعت کے متنازعہ لیڈران کیخلاف نرم انقلاب کے ذریعے نیا گروپ بنائیں گے جودیگر مسلم لیگی دھڑوں سے مل کر متحدہ مسلم لیگ تشکیل دے گا۔ شریف خاندان اور ان کے قریبی ساتھیوں کو نکال کرایک نئے بڑے گروپ کی بنیاد رکھی جانے کاامکان ،دوسری طرف نئے دھڑے میں شہباز شریف کو بھی ساتھ رکھنےکی تجویزپر اتفاق نہیں ہوپارہا، دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے طبیعت ناسازی کے باعث اتوار کو ہونے والی اہم پریس کانفرنس ملتوی کر دی، اب آج پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیرداخلہ کو منانے میں صدر پاکستان ممنون حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ آج پریس کانفرنس میں بیرون ملک علاج کیلئے جانے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے خدشات دور کر کے انہیں راضی کر لیا گیا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف کو وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی اداروں سے مزید ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا جائے گا تاہم قانونی جنگ جاری رہے گی جس پر وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس ایک دن کیلئے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو اپنے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔