اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قومی شناختی کارڈز میں ایسا بہت کچھ ہے جو آپ نہیں جانتے

اسلام آباد (نیوزالرٹ ) کمپیوٹررائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNIC) میں 13 ہندسوں پر مشتمل نمبرز ہر شہری کوجاری کیے جاتے ہیں، ان میں سے پہلے 5 ہندسے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ ان میں کسی بھی پاکستانی شہری کی مکمل تفصیلات درج ہوتی ہیں، ان 5 ہندسوں میں سے سب سے پہلا ہندسہ کارڈ ہولڈر کے صوبے کو ظاہر کرتا ہے، اگر شناختی کارڈ نمبر 1 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہری صوبہ خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے، اسی طرح 2 قبائلی علاقہ جات (فاٹا)، 3 پنجاب، 4 سندھ، 5 بلوچستان، 6 اسلام آباد اور 7 کا مطلب ہے کہ کارڈ ہولڈر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، ان پانچ ہندسوں میں سے دوسرا عدد ڈویژن، تیسرا ڈسٹرکٹ، چوتھا تحصیل اور پانچواں یونین کونسل کو ظاہر کرتا ہے،نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ نمبرز کے درمیانی حصے میں شامل 7 ہندسوں کا کوئی خاص مطلب نہیں ہوتا تاہم آخری نمبر کارڈ ہولڈر کی جنس کو ظاہر کرتا ہے، مرد شہریوں کو طاق اعداد جیسے 1، 3، 5، 7 اور 9 جبکہ خواتین کو جفت اعداد جاری کیے جاتے ہیں، نادرا کی جانب سے ہیجڑوں کیلئے ان کی خواہش کے مطابق طاق یا جفت نمبرزجاری کیے جاتے ہیں۔