اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور: ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، 26 افراد جاں بحق متعدد زخمی

لاہور: ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔دھماکے کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر واوقع ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے کے باعث کئی افراد زخمی ہو گئے ، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔دھماکے کے بعد جناح اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈر دھماکا معمول ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی جائے حادثہ پر موجود ہے جو شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے ۔