اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کامستقبل بہت روشن ہے،قوم دل ڈبونے والی باتیں کرنیوالے سیاستدانوں کی طرف نہ دیکھے۔ ڈاکٹرثمرمبارک مندکانیوزالرٹ کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد(محمدجابر)نامورپاکستانی سائنسدان ڈاکٹرمبارک ثمرمندنے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہےقوم دل ڈبونے والی باتیں کرنیوالےسیاستدانوں کی طرف نہ دیکھیں،پاکستان کے میزائل پروگرام کی رینکنگ دنیا میں نمبر 1ہے،بیوروکریسی ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو فائل فائل کھیل کر بڑے بڑوں کو سیدھا کردیتی ہے،اگرتھرکول پراجیکٹ براہ راست وزیراعظم کے کنٹرول میں ہوتا تو پاکستان دس گنا زیادہ بجلی پیداکررہا ہوتا،سی پیک منصوبے کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹس فضائی آلودگی پیداکرینگےگیس اورہائیڈل پاورپراجیکٹس سے آلودگی نہیں ہوگی،نوازشریف کے والدمیاں شریف کو سیاہ ہاتھوں سے لوہے کی ڈھلائی کرتے ہوئے دیکھاہواہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیوزالرٹ کودیئے گئے خصوصی انٹرویومیں کیا،ڈاکٹرثمرمبارک مند نےکہا کہ ایٹمی دھماکوں سے قبل 27مئی 1998ءکی رات کو ایک ٹیلی فون کرکے مجھے کہا گیا کہ چاغی سے تمام سائنسدانوں اورعملے لو لیکر کہیں چلے جائیں کیونکہ اطلاعات ہیں کہ انڈیا آج رات اس مقام پر فضائی حملہ کریگااوراسرائیل کے جنگی ہوائی جہازمقبوضہ کشمیر میں کھڑے ہیں مگر میں فائٹر آدمی ہوں اس لئے وہاں سے جان بچا کر جانے سے انکار کردیا اور اگلے دن 28مئی 1998ء کو سہ پہر 3بجے 5دھماکے کئے جس سے اللہ کے حکم سے پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی پاور ملک بن گیا۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ بیوروکریسی نے تھرکول پراجیکٹ کی فنڈنگ اس لئے روکی کہ مہنگی بجلی بنانیوالوں اور ان کوفرنس آئل فروخت کرنیوالوں کو تھرکول پراجیکٹ کی سستی بجلی قابل قبول نہیں، حالانکہ تھرکول پراجیکٹ سے ہم جتنی چاہیں بجلی بنا سکتے ہیں، ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے مزید بتایا کہ پاکستان کی آزادی کی قدر کریں اور اس آزادی کو سنبھالیں کیونکہ ہندوئوں اور انگریزوں کے ہوتے ہوئے مسلمان برصغیر میں جونیئر کلرک اور قلی سے آگے نہیں بڑھ سکتے تھے مگر پاکستان میں ہر کسی کے لئے ترقی کے بے شمارمواقع موجود ہیں جسکی بڑی مثالیں تندور والے کا بیٹا فرسٹ آنا اور نرس کی بیٹی کی ماسٹرز میں نمایاں پوزیشن لیناہے،انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کے میزائل پروگرام کی رینکنگ کا اعتراف جیمز ڈیفنس جرنل ویکلی، واشنگٹن پوسٹ کا ڈیفنس سیکشن اورامریکی تھنک ٹینک کرتے ہیں، ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہا کہ پاکستان کلمےکے نام پر بنا ہے جسے اللہ کی پوری مدد حاصل ہے اس لئے ہمیں اپنی زندگیاں اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنا ہونگی اور اللہ کیساتھ اپنا کیا عہد پورا کرنا ہوگا اللہ کریم اپنا عہد پورا کرتا رہےگا،انہوں نے کہاکہ میرے دوست پاکستان کے روشن مستقبل کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔

کوئلے سے بجلی بنانے میں کون سا مافیہ رکاوٹ ہے؟ سائنسدان کیسے بنا جا سکتا ہے ؟ ایٹمی دھماکے کی کچھ اہم باتیں ! ایٹمی سائنس ڈاکٹر ثمرمبارک اسلام آباد نیوز الرٹ کے میزبان محمد جابر کے ساتھ

Posted by News Alert on Mittwoch, 26. Juli 2017