اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تازہ ترین واربرٹن شیخوپورہ کی نیوزعثمان سندرانہ کی رپورٹس میں ملاحظہ فرمائیں

واربرٹن کا سالانہ بجٹ برائے سال 2017۔18ء اکثریت رائے سے منظور
واربرٹن(عثمان سندرانہ)میونسپل کمیٹی واربرٹن کا سالانہ بجٹ برائے سال 2017۔18ء اکثریت رائے سے منظور،گزشتہ روز میونسپل کمیٹی واربرٹن کا بجٹ اجلاس بلدیہ دفتر میں وائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا، چیئرمین ایم سی شیخ جمیل احمد نارگ نے7 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس فری فاضل بجٹ پیش کیا،ایوان نے فاضل بجٹ کی منظوری دے دی، جبکہ اس میں ایم سی کے پاس پہلے سے موجود اور متوقع آمدن کے 53لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے 2کروڑ50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جو ایم سی واربرٹن کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 2کروڑ ،شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 2کروڑ 50لاکھ روپے، جس میں5واٹر فلٹر پلانٹ، شعبہ سٹریٹ لائٹ، سپورٹس ، قومی تہوار وں کیلئے 5 لاکھ روپے،شعبہ لائبریری ، اور تعمیراتی منصوبہ جات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔اسی طرح شہر کی صفائی ستھرائی پر رواں مالی سال میں38لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی واربرٹن حاجی میاں وحید احمد نارگ،ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع،حاجی محمد اکرم آرائیں،ملک عامر اسحاق،دلشاد کھارا،کاشف امین بھٹی،ولایت شاہ،گلزار رحمانی، سمیت دیگرکونسلرز بھی موجود تھے ۔اس موقع پرچےئرمین شیخ جمیل احمد نارگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی تیاری انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں کی گئی یہ بجٹ نہ صرف عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا بلکہ آنے والے وقت میں ترقی اور خوشحالی کے نئے افق دریافت کرنے کی ایک جاندار بنیاد فراہم کرے گا۔

کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان ہی مرد میدان ہونگے،شیخ منصور شفیع
واربرٹن(عثمان سندرانہ) کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان ہی مرد میدان ہونگے،جھوٹ اور فریب کی سیاست کرنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی پاکستان تحریک انصاف واربرٹن کے سینئر سیاسی رہنما ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع نے میونسپل کمیٹی واربرٹن کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ سے نام بھی کمایا اور دولت بھی، ملک وقوم نے جتنی عزت دی، چاہتے تو اپنی نسلوں کا مقدر سنوار سکتے تھے لیکن انہوں نے قوم کی تقدیر بدلنے کی ٹھان لی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کینسر ہسپتال جیسا عظیم تحفہ دیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں نمل یونیورسٹی کی صورت میں نئی نسل کا روشن مستقبل بنانے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔شیخ منصور شفیع نے کہا کہ قوم حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے غاصب حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے،ان سے نجات کے بعد پی ٹی آئی نئے پاکستان کی جانب قدم بڑھائے گی،ماضی میں لوٹ مار کرکے بھاگ جانے والو ں کو اس بار فرار ہونے کا موقع نہیں ملے گا،ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کیخلاف کارروائی سے نواز خاندان کی کرپشن میں حصہ دار بننے والے دیگر سرکاری افسروں کو بھی سبق سیکھ لینا چاہیے،حکمرانوں کے بعد ان کی باری بھی آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گراس روٹ لیول پر کام شروع کردیا ہے،عوامی رابطہ مہم میں بھی تیزی لائی جارہی ہے،ملک کا مقدر سنوارنے کیلئے ہر باشعور شہری عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیگا۔

اشتہاری کو فرار کروانے پہ شہباز احمد گرفتار
واربرٹن(ایریارپورٹر)تھانہ واربرٹن پولیس نے شہباز احمدکواشتہاری ملزم کو فرارکرنے میں مدد فراہم کرنے پرقابو کر لیا۔تفصیل کیمطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر پٹرول پمپ کے قریب فیروزوٹواں واربرٹن روڈپر ایک ہوٹل میں گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراپولیس کی گاڑی کو دیکھے ہی شہباز احمد نے باآواز بلند شور مچا دیا ارشد پولیس آ گئی فرار ہو جاؤ جس پر کئی مقدمات میں اشتہاری ملزم راشد عرف راشی موٹرسائیکل کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔جبکہ پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرنے میں مدد فراہم کرنے کے جرم میں شہباز احمدکوگرفتار کر کے اسکے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ٹریفک حادثات ، ایک شخص جابحق، خاتون ، کمسن بچی سمیت 11افراد زخمی
ننکانہ صاحب (عثمان سندرانہ+چوہدری افضل حق )ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور کمسن بچی سمیت گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کالونی ننکانہ صاحب کا رہائشی 35سالہ رانا غضنفر علی اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سیدوالا سے واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ راستہ میں ایک موٹر سائیکل تیزی رفتاری کے باعث پھسل گئی جس کے نتیجہ میں رانا غضنفر علی اور 50سالہ منظور حسین شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا گیا جہاں رانا غضنفر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا علاوہ ازیں گاؤں بڈھا سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ نوید اقبال شدید زخمی ہوگیا۔ احمد شاہ روڈ ننکانہ پر ایک تیز رفتار کار کی ٹکرسے 25سالہ راہگیر محمد سلیمان شدید زخمی ہوگیا۔ مانانوالہ صفدر آباد روڈ پر ایک تیز رفتار مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 35سالہ ستارہ بی بی ، 30سالہ شہباز اور 5سالہ سحر فاطمہ شدید زخمی ہوگئے۔ موضع پنواں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک کتا آجانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 25سالہ احمد علی اور 30سالہ ندیم شدید زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء چک نمبر 82سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیروں کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 65سالہ فقیر محمد، 25سالہ محمد علی اور 75سالہ محمد احمد شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

ڈاکٹر اظہر امین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق )سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکرٹری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈاکٹر اظہر امین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا ہے جبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر عدنان حکیم کو تبدیل کرکے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں فوری طور پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گے ہیں۔

بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ سمیت کئی سرکار افسران کو خراج تحسین
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق ) خادم اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی پروگرام بڑھو پنجاب، پڑھو پنجاب کے تحت پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمر پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ضلع ننکانہ صاحب اپنے سکولوں کی بہترین تعلیمی کارکردگی اور ایل این ڈی کے حوالے سے پنجاب بھر میں ٹاپ فائیو اضلاع میں شامل ہونے پر محکمہ تعلیم اور پی ایم آئی یو نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی افتخار حسن بٹ کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے تعلیم کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن افتخار حسن بٹ سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

میٹرک کے امتحانات میں ننکانہ صاحب کی دو جڑواں بہنوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق )میٹرک کے امتحانات میں ننکانہ صاحب کی دو جڑواں بہنوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے محلہ غیور سٹریٹ کی رہائشی دو جڑواں بہنوں سارا غیور اور خدیجہ طاہر غیور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بالترتیب 1071اور 1068نمبر حاصل کرکے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی یاد رہے کہ یہ دونوں جڑواں بہنیں سابق ایم پی اے چوہدری برکت علی غیور کی پوتیاں ہیں ۔ جڑواں بہنوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر دکھی اور غریب لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

ٹاپ ٹین اشتہاری گرفتار ہونا اعلیٰ کارکردگی ہے ، ڈی آئی جی شیخوپورہ
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق )ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزاد سلطان نے کہا ہے کہ شیخوپورہ رینج سے دہشت کی علامت بننے والے عناصر کا خاتمہ اور رینج کے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا اس موقعہ پر ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر بھی موجود تھے۔آر پی او شیخوپورہ رینج شہزاد سلطان نے کہا کہ ٹاپ ٹین میں شامل اشتہاری ملزمان کا گرفتار ہونا ننکانہ پولیس کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ وہ پولیس ملازمین جو ڈیوٹی کے فرائض پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں اور جو کوئی اچھا کام کرے گا اسے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازہ جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام فورس بلا خوف و خطر جرم کے خاتمہ کے لئے کام کرے اور جرائم پیشہ افراد کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے جلد از جلد حوالات میں بند کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، تمام مذہبی مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرکے وہاں پر پولیس جوانوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ننکانہ صا حب کے زیر اہتما م جشن آ زادی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق )جشن آ زادی 2017کی تقر بیا ت کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ننکانہ صا حب کے زیر اہتما م جشن آ زادی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں ووشوبو ائز اینڈ گرلز ، کراٹے بو ائز اینڈ گرلز ، کک بوکسنگ ، والی با ل ، اور فخر پا کستا ن آرم ریسلنگ (پنجہ �آزاما ئی ) چیمپن شپ کے لیے مختلف اضلا ع سے ناموار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اس مو قع پر ڈسٹرکٹ سپو رٹس آ فیسر عامر شہز اد بٹ اور تحصیل سپو رٹس آ فیسر مقبو ل احمد نے بتایا کہ والی با ل کے انٹر تحصیل مقا بلہ جا ت 4اگست کو ہا کی اسٹیڈیم ننکانہ صاحب ، 9اگست کو کک بو کسنگ اوربا ڈی بلڈنگ کے مقا بلہ جا ت ہو ں گے 10اگست کوکر اٹے کے مقابلہ جات ہو ں گے ، 11اگست کو فخر پا کستا ن آ رم ریسلنگ ہو گی جبکہ 10تا 12اگست کو شطرنج کے مقا بلہ جا ت ہو ں گے انہو ں نے مزید بتا یا کہ تقر یب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی چوہدری برجیس طا ہر منسٹر امو ر کشمیر ،، چو ہدری بلا ل احمدورک ایم این اے ، ڈاکٹر شذ رہ منصب علی خا ں ایم این اے ، رانا محمد ارشد ایم پی اے ، ملک ذوالقرنین ڈوگر ایم پی اے ، رانا جمیل حسن ایم پی اے ، مہر کا شف پڈ ھیا ر ایم پی اے ، طا ہر محمو د با جو دہ ایم پی اے ، ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ ملک محمدطا ہرہونگے۔

رپورٹ: ملک محمد عثمان سندرانہ بیوروچیف نیوز الرٹ شیخوپورہ ،واربرٹن سٹی / چوہدری افضل حق نیوزالرٹ ننکانہ صاحب