اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف کو کس بنیا دپر نا اہل قرار دیا گیا ہے؟ اٹارنی جنرل نے اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اقامے کی وجہ سے نااہل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کو اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ کورٹ نمبر ایک میں فیصلہ سنایا۔جسٹس اعجاز افضل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بینچ کے پانچوں ججوں نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل قرار دیا گیا۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہےکہ وہ فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔