اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شاہ محمودقریشی نے سازش کا حصہ بننے سے کیوں انکارکیا

اسلام آباد (نیوزالرٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں واضح پیغام دیاہے کہ ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، ہر خطرے میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، یہ نہیں ہوگا کہ دائیں بائیں کا احتساب نہ ہو اور دوسروں کا ہو، اب احتساب ہوگا اور بلاتفریق ہوگا،ان کا کہنا تھا اس ملک میں آزاد عدلیہ کا وجود عمل میں آگیا ہے، آج ذہن اور قلم دونوں آزاد ہیںاور اس آزاد عدلیہ کو کل پوری قوم نے دیکھا، میں نے اپنی سیاست میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے، فیصلے نے طاقتوراورکمزورکوایک صف میں کھڑا کردیا،شاہ محمودقریشی نے کہا عدلیہ تحریک کے بعد نظام مضبوط ہوا، پاناما لیکس کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا، ہم جمہوریت کولپیٹنا نہیں چاہتے۔