اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کانوازشریف کے زخموں پر نمک کا چھڑکاؤ

کراچی(نیوزالرٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے میڈیا کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کر نا چاہیے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ویلکم کیا،ان کا نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہی آپ کی طاقت ہے،اگر یہ جمہوریت کے لئے قربانی دیتے تو آج ان کا یہ حال نہ ہوتااپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اداروں کے فیصلے سے ہی ملک مضبوط ہوتا ہے،سکینڈلز اور غلطیوں کا پتا میڈیا سے ہی پتاچلتا ہے،آج نواز شریف جہا ں کھڑے ہیں اس کے ذمہ دار یہ خود ہی ہیں ، ان کی امیدیں پارلیمنٹ کے علاوہ کسی اور ادارے سے تھیںہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں اور رہیں گےاوراس کی بقا کے لئےاپنی جانیں قربا ن کی ہیں۔