اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نوازشریف کے لئے ایک بارپھرخطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (نیوزالرٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ وہ جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کے حامی تھےلیکن سیکیورٹی والوں نے منع کیاہے ،سابق وزیراعظم کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا ہماری حکومت نے ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ اور معیشت کو مضبوط کیا اس کے علاوہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر کے پرامن اورمعاشی حالات بہترکئے،نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کو بہت مشکل سے بہتر کیا،2013 ءمیں جب ہم اقتدار میں آئے تو ملک توانائی بحران کا شکار، معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب اور بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر تھی اور آئے روز دہشتگردی واقعات ہوتے تھے ۔ماضی میں اکبربگٹی کوبےدردی سے ماراگیااور بلوچستان کے حالات کوخراب کیاگیا،کیا کسی کا احتساب ہوا،کیا کسی کوسزا ملی؟، کیا کسی نے ذمے داروں سے کچھ پوچھا؟۔