اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

طلال چوہدری کی ایسی تصویر جسے دیکھ کر دانیال عزیز کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد (نیوالرٹ)وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے طلال چوہدری کی شیروانی میں لی گئی تصویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے،تفصیلات کے مطابق نئی وفاقی کابینہ میں سب سے زیادہ توجہ طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو مل رہی ہے کیونکہ دونوں نے ہی اپنی پارٹی اور حکمران خاندان کا ہر محاذ پر بھرپور انداز میں دفاع کرکے وزارتیں حاصل کی ہیں، طلال چوہدری تو وزیر مملکت بن چکے ہیں لیکن دانیال عزیز کی وفاقی وزیر بننے کی خواہش پوری نہ ہو سکی جس پر وہ پارٹی سے ناراض ہوگئے اور وزیر مملکت کا حلف بھی نہیں اٹھایا،طلال چوہدری نے تھوڑے کو زیادہ سمجھا اور وزیر مملکت برائے داخلہ بننے کو ہی کافی جانا ،اب ان کی شیروانی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے چہرے سے ’ٹپکتی‘ خوشی بھی دیکھی جا سکتی ہے، اب پتا نہیں پارٹی سے خفا دانیال عزیز نے یہ تصویر دیکھی بھی ہے کہ نہیں ، لیکن اگر وہ یہ تصویر دیکھ لیں تو یقیناً اپنے پرانی ساتھی سے بھی ناراض ہو سکتے ہیں اس لیے بہتر ہوگا کہ یہ تصویر ان تک نہ ہی پہنچے۔