اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بینڈوڈتھ میں کمی؛ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار

کراچی(نیوزالرٹ) بینڈوڈتھ میں اچانک کمی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید طور پر متاثر ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ جدہ کے قریب سمندری تہہ میں آپٹیکل فائبر میں تکنیکی خرابی کے باعث پورے ملک کو ملنے والی بینڈوڈتھ میں کمی واقع ہوئی ہے، پورے پاکستان میں انٹرنیٹ انتہائی سست روی سے چل رہا ہے اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں (آئی ایس پیز) کے مطابق انہیں بینڈوڈتھ میں شدید کمی کا ہے جس کی وجہ سے انہیں دشواری کا سامنا ہے،پی ٹی اے نے بینڈوڈتھ میں اچانک کی وجہ نہیں بتائی ہے البتہ پی ٹی سی ایل نے ایک مختصر اطلاع نامہ ضرور جاری کردیا ہے، مختلف آئی ایس پیز نے بھی اپنے صارفین کو ارسال کردہ پیغامات میں لکھا ہے کہ انہیں انٹرنیٹ بینڈوِڈتھ میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور اس تکلیف کےلیے وہ اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں،سرِدست آئی ایس پیز کے ذریعے انٹرنیٹ سروس کے علاوہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروس بھی سست ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا اور دیگر انٹرنیٹ ویب سائٹس تک رسائی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔