اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

علی محمد خان کابھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ ؟ بڑا اعلان

اسلام آباد (نیوزالرٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس پارٹی نے مجھے پہچان دی، اسے چھوڑنے کا کبھی کوئی غیرت مند سوچ بھی نہیں سکتا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان سیاستدان نے بنایا اور آئین بھی سیاستدان نے دیا ہے،آمر آئین کو روند کر آتا ہے، مشرف نے ملک میں دہشت گردی کا بیج بویا اور امریکہ کو اڈے دئیے، مشرف نے نہ صرف پاکستان کے آئین بلکہ 22 کروڑ عوام کی توہین کی ہے، ان کے دور حکومت میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا اور عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کا بھی سامنا کرنا پڑا،انہوں نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی نے مجھے پہچان دی، کبھی کوئی غیرت مند اس پارٹی کو چھوڑنے کاسوچ بھی نہیں سکتا۔