اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دانیال عزیز کے تحفظات پرنوازشریف بھی پریشان

اسلام آباد (نیوزالرٹ) وزیر مملکت کا عہدہ ملنے سے نا خوش لیگی رہنما ءدانیال عزیز شکایت کرنے میاں نواز شریف کے پاس پہنچ گئے،سابق وزیر اعظم نے دانیال عزیز کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری پرویز رشید کو سونپ دی،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت بنائے جانے پر حلف اٹھانے کیلئے ایوان صدر نہ جانے والے دانیال عزیز اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی شکایت کرنے پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے، دانیال عزیز نے پنجاب ہاؤس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور وزیر مملکت بنائے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا، اس موقع پر مصدق ملک اور مریم نواز بھی موجود تھے، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دانیال عزیز کے تحفظات ’ غور‘ سے سننے کے بعد پرویز رشید کو ان کی شکایات کے ازالہ کی ذمہ داری سونپ دی،واضح رہے کہ شریف خاندان کے دفاع کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنے والے دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو نئی وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت بنایا گیا تھا ، طلال چوہدری نے تو تھوڑے کو ہی زیادہ سمجھ کر حلف اٹھالیا لیکن دانیال عزیز اپنی پارٹی سے روٹھ گئے اور وزیر مملکت کا حلف اٹھانے سے انکار کردیا۔