اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کو پنکی پیرنی کی اپنی زندگی میں کون سی خاتون لانے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزالرٹ)’’ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جس دن عائشہ گلالئی نے الزامات کی بوچھاڑ کی‘ اس روز وہ پاکپتن شریف تشریف لے گئے اور نہ صرف بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے مزار پر سلام کیا بلکہ اپنی پیر بشریٰ بی بی المعروف پنکی بی بی کے درِ روحانیت پر بھی حاضری دی، کسٹم آفیسر خاور فرید مانیکا کی اہلیہ اور سابق وفاقی وزیر غلام فرید مانیکا کی بہو بشریٰ بی بی اپنے علاقے میں روحانی شخصیت کی حیثیت سے مقبول ہیں جبکہ عمران خان بھی انکے بہت بڑے عقیدت مند ہیں، یہ وہی خاتون ہیں جن کے بارے میں یہ جھوٹی خبر اڑائی گئی تھی کہ عمران خان نے ان کی چھوٹی بہن سے شادی کر لی ہے، عمران خان کا بشریٰ بی بی پر اعتقاد تب بڑھا جب انہوں نے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیشگی خوشخبری سنائی، اب انکی رائے کو عمران خان اس قدر معتبر سمجھتے ہیں کہ دو ماہ قبل جب بشریٰ بی بی نے اسلام آباد پر نحوست کے سائے منڈلاتے دیکھے اور انہیں کسی بلند پہاڑی مقام پر جانے کا مشورہ دیا تو عمران خان نے بلا تاخیر نتھیا گلی ڈیرے ڈال لئے اور اس وقت تک واپس نہ آئے جب تک ان کی روحانی پیشوا نے نحوست کے بادل چھٹ جانے اور پاناما کی جنگ میں ان کی جیت کی خوشخبری نہیں سنا دی، واقفان حال بتاتے ہیں کہ پنکی بی بی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ جیسے تیسے کرکے جمائما کو اپنی زندگی میں واپس لے آئو اور عمران خان نے اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے بات چیت کا آغاز بھی کر دیا ہے، عمران خان پیر پرست تو ہیں لیکن اپنی متلون مزاجی کے باعث دوستوں کی طرح پیر بھی بہت جلد بدل لیتے ہیں، جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھےتوبابا جھلا نامی کسی بزرگ کے قائل تھے سیاست میں آئے تو پروفیسر رفیق اختر کی طرف مائل ہوئے اور اب بشریٰ بی بی کے در پر بطور سائل کھڑے نظر آتے ہیں‘‘۔