اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کااتوار کو لاہور جانے کافیصلہ تبدیل

اسلام آباد(نیوزالرٹ) پاناما کیس میں سپریم کورٹ کیطرف سے نااہل قراردیئے جانے کے بعد نوازشریف کی اپنے حلقے کے عوام کے پاس آنے کے لیے مختلف تجاویز زیرغور ہیں،اتوار کونوازشریف جی ٹی روڈ سے لاہورآنا چاہتے تھے لیکن قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں براستہ موٹروے لاہور جانے کی تجویز دی لیکن اب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کا اتوار کو لاہور آمد کا فیصلہ تبدیل ہوگیا اور اب وہ بدھ کو براستہ جی ٹی روڈ ہی لاہور پہنچیں گے ،ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس میں نوازشریف کے لاہور جانے سے متعلق مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا اوراس دوران سابق وزیراعظم کے استقبال کیلئے ہونیوالی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا، اس دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اتوار کو نوازشریف کے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی مخالفت کی اور بتایاکہ سیکیورٹی خدشات بدستور موجود ہیں،بعدازاںسیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیاگیا کہ نوازشریف اب اتوار کو لاہور نہیں جائیں گے بلکہ دو دن کے وقفے کے بعد بدھ کو براستہ جی ٹی روڈہی لاہور پہنچیں گے ، مختلف مقامات پر وزیراعظم کے استقبال کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے اور بڑے پوائنٹس پر نوازشریف مختصراًاپنے خطاب میں کارکنان کا شکریہ اداکریں گے ،ذرائع نے بتایاکہ نوازشریف براستہ موٹروے لاہور جانے کے خواہشمند نہیں وہ چاہتے ہیں کہ جب بھی لاہور جائیں جی ٹی روڈ کے ذریعے ہی جائیں جس کے بعد لاہور جانے کا پروگرام بدل کر اتوار کی بجائے بدھ کردیاگیا۔