عمران خان نےنوازشریف پرپانامہ سے بھی بڑاالزام لگادیا

اسلام آباد (نیوزالرٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن بے نقاب ہونے پر نواز شریف حکمرانی کا جوا زکھو چکے ہیں ، سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، عدالت کے فیصلے کو جھٹلا کر نواز شریف عدالتی نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کے کارروان سمیت لاہور جانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہانواز شریف جلسوں کے ذریعے نیب کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب میں ان کیخلاف ریفرنسز کھلے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا جمہوریت میں اخلاقی برتری سے حکومت ہوتی ہے ،تاحیات نااہلی کے بعد نواز شریف جمہوری نظام کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا فیصلوں کی تعظیم پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رویوں میں فرق ہے ،ہم نے سپریم کورٹ کے انتخابی دھاندلی کے فیصلے پر سر خم تسلیم کیا تھا۔