اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈاکٹر روتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا جائے گا

کراچی(نیوزالرٹ)جرمن نژادڈاکٹر رتھ فاؤ کو 19 اگست کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا جائے گا،اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،19اگست 2017ءکو پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا،واضع رہے کہ آنجہانی ڈاکٹر روتھ فاؤ گزشتہ پانچ دہائیوں سے بغیر کسی مفاد کے دن رات پاکستانیوں کی خدمت کر رہی تھیں،ان کا انتقال گزشتہ ہفتے 11 اگست کو ہوا ،ڈاکٹر روتھ فاؤ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے نشان قائداعظم، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز،جرمنی کا آرڈرآف میرٹ اور متعدد دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔ آغا خان یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹر آف سائنس کا ایوارڈ دیا۔