اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بنا ورزش پیٹ کی چربی پگھلانےکیلئے 5 چیزوں کو اپنی غذاءکا حصہ بنالیں

اسلام آباد(نیوزالرٹ)اگر آپ پیٹ کی ضدی چربی سے تنگ آچکے ہیں اور ایسے کھانو ں کی تلاش میں ہیں جن کے استعمال سے یہ کم ہوسکے تو ذیل میں بتائے ہوئے کھانوں سے یہ ممکن ہے،مٹھی بھر اخروٹ ایسا کام کرسکتے ہیں جو بھاری ورزشیں بھی نہیں کرپاتیں،اس میں موجود فیٹس کی وجہ سے پیٹ کی چربی دوسرے حصوں میں منتقل ہونے کے ساتھ پگھل بھی جاتی ہے،صبح کے ناشتے میں تھوڑے سے اخروٹ کھانے سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا،ایسے کاربوہائیڈریٹس کا استعمال کریں جن کی وجہ سے چربی کم رہے اور ہول گرین سے بہتر کوئی چیز نہیں،ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ ہول گرین کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کی کمر پتلی رہتی ہے،سیاہ مرچ رات کے کھانے میںڈنر کرتے ہوئے کھانے پر چھڑک لیںاس میں موجود پیپرآئین کی وجہ سے آپ کا فشار خون کنٹرول میں رہنے کے ساتھ چربی بھی پگھلے گی،یہ جسم سے سوزش کو بھی کم کرے گی اورساتھ ہی چربی کو ایک جگہ اکٹھا ہونے سے روکے گی،پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے،بینزیا لوبیے کااستعمال کریں کیونکہ
لوبیے اور اس طرح کے دانوں میں فائبراورپروٹین پیٹ کی چربی کوکم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں،ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ ان کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کی پیٹ کی چربی دیگر افراد کی نسبت زیادہ تیزی سے کم ہوتی ہے،جی بھر کے سو ئیں کیونکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کی نیند پوری نہیں ہوتی ان کاوزن بڑھتارہتا ہے،جب ہم تھک جاتے ہیں اور نیند نہیں لیتے تو ہمارا جسم ’گیرلین‘نامی ہارمون پیدا کرتا ہے جس کیوجہ سے زیادہ بھوک لگتی ہے اور ہم زیادہ کھانا کھاتے ہیں،نتیجے کے طور پر ہمارا وزن بڑھتا ہے اور پیٹ کی چربی میں اضافہ ہونے لگتا ہےاس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کو دن میں8گھنٹے ضرور سونا ہے۔