اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاناما کیس؛ نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 حاصل کرلیا

اسلام آباد: پاناما کیس میں نیب نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا والیم 10 حاصل کرلیا ہے۔
میدیا کے مطابق نیب نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کا 415 صفحات پر مشتمل والیم 10 حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل نیب نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے والیم 10 فراہم کرنے کی استدعا کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے نیب کی استدعا مسترد کردی تھی تاہم اب نیب کو والیم 10 کی 4 مصدقہ نقول فراہم کردی گئی ہیں جب کہ نیب کو اب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مکمل رپورٹ کی 3 مصدقہ نقول بھی حاصل ہوگئی ہیں۔ نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں مزید تحقیقات کے لئے ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود ہیں اور نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنسز فائل کرنے کے لئے والیم 10 کا ہونا ضروری ہے۔