اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایس ایم نامی شخص نے جے آئی ٹی میں پیشی کے وقت حسین نواز کی تصویر لیک کی،میڈیا رپورٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بننے والی جےآئی ٹی میں حسین نواز کی پیشی کے موقع پر لی گئی تصویر لیک کرنے والا شخص کا پتہ چل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایم وہ شخص ہے جس نے حسین نواز کی تصویر لیک کی ۔ایس ایم نامی شخص جے آئی ٹی کے ارکان کے ساتھ کام کر رہا تھا جس کی خدمات متعلقہ ادارے سے حاصل کر لی گئی تھیں جس کا انتظامی کنٹرول وزارت دفاع کے پاس ہے ۔ معاملے سے متعلقہ ایک اعلی حکومتی افسر نے نام نہ ظاہر کرنےکی شرط پربتایا کہ یہ صرف ایک ہی نام ہے ۔ انہوں نے اس شخص کے متعلقہ محکمے اور اس کے فرائض کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا یہ بھی واضح نہیں کیا گیا اس شخص کے خلاف کوئی انظباطی کاروائی کی گئی ہے یا نہیں ۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ حسین نواز کی تصویر جاری کرنے والے شخص کا پورا نام اس کی شناخت کے تحفظ کے لئے جاری نہیں کیا گیا۔حسین نواز کی تصویر لیک کے معاملے کو مسلم لیگ(ن) کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔