اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار کی جانب سےبھی سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزالرٹ)پاناما فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، نواز شریف کے بعد وزیر خزانہ نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، اسحاق ڈار کی جانب سے نظر ثانی اپیل ایڈووکیٹ طارق حسن کی جانب سے دائر کی گئی،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو جو ریکارڈ فراہم کیا اس کو مکمل طور پر دیکھا نہیں گیا،لہٰذا 28 جولائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر تمام درخواستیں خارج کی جائیں، پاناما فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف بھی سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر چکے ہیں۔