اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پرامن افغانستان پاکستان کے مفا د میں ہے,وزیر اعظم پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، خطے میں امن و استحکام کا ہمارا عزم اس امر سے اجاگر ہے کہ پاکستان نے ملک کے اندر دہشت گردی کے خلاف کامیاب مہم جاری رکھی اور گراں قدر قربانیاں پیش کیں۔پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد ہے ، ملک سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو خاتمہ کردیا ہے جس وجہ سے پاکستان میں امن و امان قائم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ، برطانوی ہائی کمشنر نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا ، برطانوی ہائی کمشنر کا اس موقع پر کہا کہ تھریسامے کی صورت میں برطانیہ میں پاکستان کا ایک عظیم دوست موجود ہے کیوں کہ برطانوی وزیر اعظم پاکستان کو بخوبی جانتی ہیں اور انہوں نے تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا۔ برطانیہ پرامن اور مستحکم خطے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے آپریشنز سے قبائلی علاقوں کے بہت بڑے حصے کو دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس سے پاک کرنے میں مدد ملی۔