اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بے نظیر قتل کیس، عدالتی فیصلہ مسترد،اصل قاتل یہ ہے۔۔۔۔بلاول ،آصفہ،بختاورکاتحفظات کااظہار

لاہور(نیوزالرٹ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ مایوس کن اور ناقابلِ قبول ہے، دہشت گردوں کو رہا کرنا نہ صرف ناجائز ہے بلکہ خطرناک بھی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ مایوس کن اور ناقابلِ قبول ہے، ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے،دوسری جانب آصفہ اور بختاور بھٹو نے بھی عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا

اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے کہا کہ والدہ کو قتل ہوئے دس سال کا عرصہ بیت گیا آج بھی ہم انصاف کے منتظر ہیں،آصفہ بھٹو نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس میں سہولت کاروں کو سزا ہوئی حقیقی قاتل آج بھی آزاد ہیں، مشرف سے اس جرم کا جوب نہ مانگا گیا تو انصاف نہیں ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے مشرف کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔