اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دنیا کا طویل ترین پل سعودی عرب اور کس ملک کے درمیان بننے جا رہا ہے؟

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصری وزیر ٹرانسپورٹ ہشام عرفات نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کو جوڑنے والا کنگ سلمان پل دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ثابت ہوگا ،قاہرہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجیئنرنگ نے کنگ سلمان پل سے متعلق منصوبے کا جائزہ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے کردیا،انہوں نے بتایا کہ قاہرہ یونیورسٹی کے اسکالرز نے 4برس تک جائزہ تیار کیا، اسکا پُرخطر پہلو یہ ہے کہ خلیج عقبہ میں بعض مقامات پر سمندر 700میٹر گہرا ہے اسلئے حد درجہ احتیاط کا طلب گار ہے،28برس قبل سعودی مملکت اور مصر کو جوڑنےوالے منصوبے کی تجویز سامنے آئی تھی، سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے 2013ءکے وسط میں اس پر کام شروع کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سیاسی حالات کے پیش نظر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا تھا،دنیا کا طویل ترین پیدل چلنے والوں کا پل سوئٹزرلینڈ میں پہاڑوں کے درمیان اور بلندی پر واقع ہے، پہاڑی قصبے ”زرمت“ میں 8 5 میٹر بلند اور 494 میٹر طویل پل دنیا بھر سے آئے سیاحوںکی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، خطرناک اور ایڈونچر سے بھرپور پل کی تعمیر میں استعمال کی گئی کیبلز کا وزن ہی ساٹھ ہزار کلو گرام سے زائد ہے۔