اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قائداعظم محمد علی جناح کا 69واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد / کراچی: بابائے قوم و بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 69واں یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھر پور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی ہوگی، قائد اعظم کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیںگے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 69 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قائداعظم راستبازی، دیانتداری، جرأت و بہادری اورعزم و استقلال جیسی خوبیوں کے حامل تھے۔ قائداعظم کے اتحاد ، یقین محکم اور نظم وضبط کے اصولوں پرعملدرآمدکی ضرورت جس قدر آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہاکہ قائداعظم ساری زندگی جمہوری اصولوں کی سر بلندی اور قانون کی حکمرانی کیلیے اپنے نصب العین پرکار بند رہے۔ آج بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم قائد اعظم کے اتحاد، یقین محکم اور نظم و ضبط کے اصولوں پرعمل پیرا رہنے کا عزم کریں۔