جہلم: راولپنڈی سے لاہور جانے والاٹرک ڈومیلی کے قریب گہری کھائی میں جا گرا۔ ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی

جہلمـ(سلطان رضوی) راولپنڈی سے لاہور جانے والاٹرک ڈومیلی کے قریب گہری کھائی میں جا گرا۔ ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمیہوگیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاران جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرک میںد دھنسی نعش نکالنے میں مصروف ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے با عث پیش آیا ۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں سوہاوہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔