مریم نواز کو وزیر اعلیٰ بنانے کی تیاریاں ۔۔۔شہباز شریف کیا کرنے جا رہے ہیں؟سنسنی خیزانکشافات

اسلام آباد(نیوزالرٹ)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں، شہباز شریف چونکہ نواز شریف کے سامنے وفاداری اور عاجزی کے ساتھ رہتے ہیں اور جو اُن کا بڑا بھائی کہتا ہے وہ فی الفور مان لیتے ہیں لہٰذا کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ اب یہ ہوا ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے17جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد اپنے والد کو استعفیٰ دینے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ جب آپ نے حکم ہی نہیں دیا تو آپ کیوں استعفیٰ دے رہے ہیں اب انکے وہی بیٹے شہباز شریف کو یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ آئندہ الیکشن تک کا انتظار نہ کریں جیسے آپ کو وزارت عظمیٰ کے لیے منتخب نہ کر کے آپ کی تذلیل کروائی گئی اور پارٹی صدارت کا کہہ کر بھی آپ کو پارٹی صدر نہیں بنایا گیا اور این اے 120 کی انتخابی مہم سے جیسے حمزہ شہباز کو ہٹایا گیا اسکے بعد اب آپ اپنا استعفیٰ نواز شریف کے سامنے رکھ دیں،اب نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ضلعی انتظامیہ میں بھی عمل دخل کر رہے ہیں، لہٰذا شہباز شریف کے بیٹوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے طور پر استعفیٰ دیدیں تاکہ نہ ہماری تذلیل ہو اور نہ اس صوبے کی جس کے لیے آپ نے اتنا کام کیا ہے لیکن خبر یہی ہے کہ نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا کر ان کا سیاسی کیرئیر یہاں سے شروع کروانا چاہتے ہیں چودھری غلام حسین نے ٹی وی پروگرام میں مزیدانکشافات کئے۔

کیا مریم نواز وزیر اعظم کی امیدوار ہیں؟؟؟

کیا مریم نواز وزیر اعظم کی امیدوار ہیں؟؟؟

Posted by 24 News HD on Dienstag, 12. September 2017