اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہورضمنی الیکشن۔44امیدوارقسمت آزمائیں گے

لاہور(نبیل رشید)این اے120 میں ضمنی انتخاب کل ہوگا، تین لاکھ اکیس ہزار سات سو چھیاسی ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،قومی اسمبلی کی اس نشست پر مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں، شیر پھر سے دھاڑے گایا بلا بازی مارے گا ؟ یا تیر کا وار سب کو بیکار کردے گا ؟ فیصلے کی گھڑی کے لئے کاؤنٹ ڈاون جاری ہے،ن لیگ کی کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی ڈاکٹریاسمین راشد میں کانٹے کا مقابلہ ہے، پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور جماعت اسلامی کے ضیاء الدین انصاری بھی میدان مارنے کا دعوی کررہے ہیں ،حلقے میں ووٹرز کی تعداد تین لاکھ اکیس ہزار سات سو چھیاسی ہے ،پولنگ کے لئے دو سوبیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے مردوں کے لئے ایک سو تین جبکہ خواتین کے اٹھانوے اور انیس پولنگ اسٹیشن مخلوط ہیں ،انتخابی سامان کی ترسیل فوج کی نگرانی میں کی گئی ہے،39پولنگ سٹیشنوں پر آزمائشی بنیادوں پر بائیومیٹرک مشینوں کا استعمال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی عمل کی نگرانی کریں گی،2013ء کے عام انتخابات میں نوازشریف نے 91666 ووٹ لے کر یہ نشست جیتی تھی تحریک انصاف کی یاسمین راشد52321 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں تھیں۔