اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیب ریفرنسز: شریف خاندان احتساب عدالت پیش نہ ہوا، 26 ستمبر کو دوبارہ طلب

نوازشریف سمیت فیملی کا کوئی فرد پیش نہ ہوا،عدالت نے 7 دن میں پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنسزمیں شریف فیملی اور کیپٹن (ر) صفدر کو سمن تعمیل کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر دیئے گئے، سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر سمن چسپاں کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔نوازشریف، انکے بچوں اور داماد کے سمن کی تعمیلی رپورٹ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے اسلام آباد عدالت کو بتایا کہ شریف فیملی کے سکیورٹی انچارج کے بقول حسن اور حسین نے سمن وصول نہ کرنے کا کہا، تاہم اسے سمن کی تعمیل کرائی گئی۔ فاضل جج نے تعمیلی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے جان نہیں چھڑانی، عدالت نے قانونی عمل چلانا ہے ورنہ عدالتی کارروائی میڈیا والے بھی بتا دیتے ہیں۔نیب کی ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فاضل جج بولے، کیا وارنٹ بھی سکیورٹی گارڈ کو دے آئیں گے؟، عدالت نے نوازشریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کپٹن (ر) صفدر کے دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر کو پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا۔