اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی برطانیہ سے نیویارک پہنچے جہاں امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا استقبال کیا۔میڈیا کے مطابق وزیراعظم پاکستان 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ترک اور ایران کے صدور سمیت عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔