میٹرک امتحانات: عمر کی حد کو کم از کم 14 سال کرنے کی تجویز

لاہور(نیوزالرٹ)لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں عمر کی حد کو کم از کم 14 سال کرنے کی تجویز دیدی ہے بتایا گیا ہے کہ لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات میں 14 سال سے کم عمر بچوں کو شریک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد اس بات کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔