پاکستان الیون اور یوکے میڈیا الیون کے درمیان میچ کا آغاز ہوگیا

میران شاہ :پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان الیون اور یوکے میڈیا الیون کے درمیان میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان الیون اور یوکے میڈیا الیون کے مابین میران شاہ کے یونس خان کرکٹ سٹیڈیم میں خیر سگالی میچ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں یوکے میڈیا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ ورلڈ الیون پاکستان آئی، یہ میچ پوری دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں ہر کونے میں امن ہے۔ دوسری جانب کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ یہ کرکٹ میچ پاک فوج کے زیر اہتمام منعقد کرایا جا رہا ہے جس کانام ’’ پیس کپ‘‘ رکھا گیا ہے۔