اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہید لیفٹننٹ ارسلان عالم ستی کی تدفین آج ہوگی

مری/پشاور(نیوزالرٹ)خیبر ایجنسی میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کم عمر افسر لیفٹننٹ ارسلان عالم ستی کی تدفین آج آبائی علاقے میں ہوگی،ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں بزدل دشمن کی گولی سے شہید ہونے والے بائیس سالہ لیفٹننٹ ارسلان عالمی ستی کی نماز جنازہ کور ہیڈکواٹرز پشاور میں ادا کردی گئی، جب کہ شہید کو آج آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،شہید لیفٹننٹ ارسلان عالم ستی کے اہل خانہ کے مطابق ارسلان کواآج کوٹلی ستیاں کے نواح میں واقع آبائی گاؤں گہل میں سپرد خاک کیا جائے گا،شہید ارسلان تینوں بہنوں کے اکلوتے بھائی اور والدین کے اکلوتے بیٹے تھے، بائیس سالہ لیفٹننٹ ارسلان نے دو سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ان کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ 29 سے تھا جب کہ وہ پی ایم اے 135 لانگ کورس کے پہلے شہید ہیں.