اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

’بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں‘۔ڈاکٹرملیحہ لودھی

نیویارک(نیوزالرٹ)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان پر دہشت گرد برآمد کرنے کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے بھارت کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں اور سرپرست اعلیٰ ریاست قرار دے دیا،اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہے،ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت بہتان تراشی پر اتر آیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتا ہے کیونکہ مزاکرات کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب مذاکرات کے لیے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت بند کرنی ہوگی،کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے اور وادی میں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل سے انکار دھوکا اور کھلی جارحیت ہے،پاکستان میں جاری دہشت گردی میں بھارتی ہاتھ کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے اور حال ہی میں بلوچستان میں پکڑے گئےبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کروانے اور اس کی معاونت کرنے کا اعتراف کیا تھا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد ِاعظم محمد علی جناح پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں،خیال رہے کہ بھارت کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گرد برآمد کرنے کی فیکٹری قرار دیا تھا۔