اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر بھارتی پولیس کی بربریت،متعدد زخمی، درجنوں گرفتار

سرینگر(نیوزالرٹ)مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے دارلحکومت سرینگر کے 8پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں کو خاردار تار سے سیل کردیا تھا اور دفعہ 134 عائد کرکے عزادروں کے خلاف دائرہ تنگ کردیا تھا،اس کے باوجود عزادر شہر سرینگر میں وقتاً فوقتاً ٹولیوں کی صورت میں نمودار ہوئے جنہوں نے لبیک یاحسین لبیک یارسول اللہ اور نعرہ تکبیر کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے پیشقدمی کی کوشش کی لیکن قابض سرکاری فورسز نے ان کا راستہ روکا جس کی وجہ سے عزاداروں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا،تصادم کے دوران پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں عزادروں کو گرفتار کیااس موقع پر کئی عزادار زخمی بھی ہوئے اس دوران سرکاری فورسز نے صحافیوں کو بھی اپنی عتاب کا شکار بنایا۔