اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب میں مبینہ خودکش بمبارکی آمد،تصویربھی جاری

لاہور(نیوزالرٹ)یوم عاشورہ کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروںکی جانب سے الرٹ جاری کردیاگیاہے،نوعمرمبینہ خودکش بمبار کی تصویر سمیت تفصیلات فراہم کر دی گئیں ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم ( گیدار گروپ )کے کمانڈر غفران کی جانب سے کم عمر خودکش بمبار کو پنجاب روانہ کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کم عمر نوجوان جو کہ شکل و صورت سے افغانی دکھائی دیتا ہے لاہورسمیت پنجاب کے کسی بھی اہم شہر میں خودکش بمبار کے طور پر بھجوایا گیا ہے تاکہ محرم کے دنوں میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کی جاسکے، مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو ایس پی سے لے کر بیٹ افسران تک تمام اہلکاروں کو شیئر کر دیا گیا ہے جبکہ اس مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو تھانوں میں بھی آویزا ں کر دیا گیا ہے تاکہ تھانوں میں آنے والے شہری بھی اس دہشتگرد کو دیکھ سکیں اور اگر کسی کو اس کے متعلق کچھ معلومات ہوں تو وہ پولیس کو بتا دیں۔