اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملتان۔سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کامنصوبہ ناکام،2دہشتگردہلاک

ملتان(نیوزالرٹ)ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ،3 فرار ہو گئے ،دہشت گرد شیر شاہ بند روڈ کے قریب چھپے ہوئے تھےسی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے کہا تو انہوں نے فائرنگ کر دی،جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 فرارہوگئے ،ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایاگیاہے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،پولیس نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سکیورٹی اداروں اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جو ناکام بنا دی گئی ۔