بہاولپور۔آئل ٹینکرمیں آتشزدگی،پٹرل پمپ بھی لپیٹ میں آگیا

بہاولپور(نیوزالرٹ)بہاولپور کے علاقے کڈ والا کے قریب آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پٹرول پمپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل پٹرول پمپ کے ٹینک میں بھرا جا رہا تھا جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ڈرائیور عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹینکر کو باہر لے گیا جس کے باعث پٹرول پمپ مکمل جلنے سے بچ گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچیں جن کی بروقت کارروائیوں نے بڑے نقصان سے بچا لیا حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔