اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وہاڑی۔بیٹے اورپوتوں کے ٹارچرسیل میں 5سال سے قید80سالہ خاتون بازیاب

وہاڑی(ندیم شہزاد)وہاڑی پولیس نے مکہ ٹاون میں بیٹے اور پوتوں کے گھر میں قائم ٹارچر سیل میں پانچ سال سے محبوس 80 سالہ خاتون کو انتہائی نا گفتہ حالت میں برآمد کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں داخل کرادیا ، خاتون کو ملنے کے لیے 5سال سے بیٹیاں ترستی رہیں ماں کی حالت دیکھ کر زاروقطار رونے لگیں ،ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس تھانہ صدر کو کارروائی کا حکم دے دیا، تفصیل کے مطابق بدبخت اکلوتے بیٹے نے اپنی ماں کو 5 سال سے تہہ خانہ نما کمرے میں جوکہ جانوروں کو باندھنے والے کمرے سے بھی بدتر تھا اس میں اپنی والدہ کو قید کررکھا تھا اہلہ محلہ نے پولیس اور رفاعی ادارے کی مدد سے 80 سالہ خاتون کو ایک ظالم بیٹے کی قید سے بازیاب کروایا ، 80 سالہ خاتون کا بیٹا غلام رسول ریٹائر سکول ٹیچر ہے جسکے 5 جوان بیٹے ہیں غلام رسول خود ایک کوٹھی میں رہائش پذیر ہے غلام رسول خود شاہانہ زندگی گزاررہا ہے جبکہ اپنی حقیقی ماں کو ایک گندے کمرے میں 5 سال سے قید کر رکھا تھا۔