اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شہدکاچھتہ اتارنےسے منع کرنے پرفائرنگ۔باپ قتل، بیٹےسمیت3رشتےدارشدیدزخمی

وہاڑی(ندیم شہزاد) نواحی علاقہ تھانہ ماچھیوال کی حدود میں شہد اتارنے سے منع کرنے پر فائرنگ سے1جاںبحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا، وہاڑی کے نواحی علاقہ تھانہ ماچھیوال کی حدود میں چک نمبر 577ای بی کے رہائشی محمد ایوب آرائیں کے رقبہ میں درخت پر شہدکا چھتہ لگا ہوا تھا جسکو اسی گاؤں کے رہائشی جاوید کے ملازموں نے بغیر اجازت اتارنے لگے تو رقبہ کے مالک نے شہد اتارنے سے منع کیا جس پر جھگڑا ہوا اورملزمان نے فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر رقبہ کا مالک محمد ایوب موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ اسکابیٹااسحاق جبکہ رشتےداراشفاق اورطیب شدید زخمی ہوگئے،پولیس تھانہ ماچھیوال موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کارروائی شروع کردی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا ہےپولیس کے مطابق ایک ملزم کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے جبکہ دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔