اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کبوترچرانے سے انکارپرٹیچرنے چھٹی جماعت کے بچے کی بازوتوڑدی

شجاع آباد(ملک جاویدوینس)سرکاری سکول کےاستادکاچھٹی جماعت کے طالب علم پرڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد،گورنمنٹ ہائی سکول گنویں میں استاد کے مبینہ تشدد سے چھٹی کلاس کے طالب علم کا دایاں بازو ٹوٹ گیاگورنمنٹ ہائی سکول گنویں میں پی ٹی ماسٹرعظیم نے چھٹی کلاس کے طالب علم حاکم کو ڈنڈوں سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور طالب علم کا دایاں بازو توڑ دیا طالب علم حاکم کے والد ھاشم نے الزام لگایا کہ سکول کے استاد عظیم نے طالب علم محمد حاکم کوگاؤں سے کبوتر چوری کر کے لانے کو کہا طالب علم کے کبوتر چوری نہ کرنےپر پی ٹی ماسٹر نے ڈنڈوں سے مبینہ تشدد کیا اور حاکم کا دایاں بازو توڑ دیا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی ماسٹر کبوتروں کا شوقین ہے اور سکول کے ننھے بچوں سے گاؤں کے کبوتر چوری کرواتا ہے حاکم نے کبوتر چوری کرنے سے انکار کیا تو سکول میں بچے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اہل علاقہ نے پی ٹی ماسٹر عظیم کے خلاف احتجاج کیا اور طالب علم محمد حاکم کے والد محمد ھاشم نے تھانہ صدر میں استاد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے جبکہ سکول کا پی ٹی ماسٹر عظیم فرار ہوگیا۔

شجاع آبادکاکبوتربازسکول ٹیچربچوں کوانوکھی تعلیم دینے لگا، ننھے بچوں سے کبوترچرانےکاانکشاف، چوری نہ کرنے پر تشدد کر کے بازو توڑ ڈالاhttp://www.newsalert.com.pk/?p=109066

Posted by News Alert on Samstag, 21. Oktober 2017