ننکانہ صاحب۔سرچ آپریشن جاری، متعددمشتبہ افرادگرفتار

ننکانہ صاحب(عثمان سندرانہ)ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر ننکانہ پولیس کا سرچ آپریشن، 25گھروں کی تلاشی اور 53افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد 6مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ننکانہ پولیس نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران 25گھروں کی تلاشی لی اور 53افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ آپریشن میں 6پولیس موبائل ٹیموں، 10 موٹر سائیکل اسکواڈ اور 20 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا انہوں نے مزید کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری رہے گا۔