اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف کی سیاست قبر میں جا چکی ، عمران خان نے 10 دن کا الٹی میٹم دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے کہا کہ حکومت عدالتوں کے احکام کو پائوں تلے روند کر مجرموں کو پروٹوکول دے رہی ہے، آئین میں ترمیم کر کے جمہوریت کیساتھ ظلم کیا گیا، یہ سپریم کورٹ کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ خود کرپٹ ہیں اس لئی دوسروں کو کرپٹ سمجھتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست قبر میں جا چکی ہے، میں نوازشریف کی رگ رگ سے واقف ہوں، پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کیخلاف قرارداد پاس کی گئی، قبائلی عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے وفاقی حکومت کو فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر پالیسی واضح کرنے کیلئے 10 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنی حکمت عملی فوری واضح کرے۔