سرگودھا : شراب کی چالو بھٹیاں اور اسلحہ برآمد ، متعدد ملزمان گرفتار

سرگودھا ( آصف جوئیہ)سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کے حساس اداروں سے مل کرسرچ آپریشن جاری شراب کی چالو بھٹیاں اور کشید شدہ شراب پکڑی گئی، تھانہ ترکھانوالہ کی حدود میں پولیس سپیشل برانچ سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے مل کر ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ عبدالقیوم خان نیازی کی نگرانی سرچ آپریشن کیا اس دوران علاقہ میں لگی ہوئی شراب کی چالو بھٹیاں اور کشید شدہ شراب بڑی مقدار میں پکڑ کر متعدد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ، کئی ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا جس کے بعد ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے متعدد گھرانوں کی تلاشی لی اور علاقہ میں ناکہ بندی کرکے کئ افراد کے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کوائف کی بھی تصدیق کی