اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جرمن فٹبال لیگ:لیپ زگ اور بائرن میونخ کی کامیابی

لیپ زگ نے مدمقابل ہنوور کو ایک کے مقابلے میں دو گول ، بائرن میونخ نے بورشیا ڈورٹمنڈ تین ایک سے مات دی
برلن : جرمن فٹبال لیگ میں لیپ زگ اور دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔ ہنوور اور بورشیا ڈورٹمنڈ کلب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ جرمنی کی ٹاپ فٹبال لیگ بندس لیگا کا میدان سج گیا ، لیپ زگ اور ہنوور کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا جس پر شائقین نے بھی خوب داد دی ۔ میزبان لیپ زگ نے دو کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی سمیٹی ۔ فاتح ٹیم کے دونوں گول ٹیمو ورنر نے سکور کئے ۔ ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے بورشیا ڈورٹمنڈ کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔ دفاعی چیمپئن نے بورشیا ڈورٹمنڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ٹھکانے لگایا ۔